اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے بارے میں برطانوی مذہبی رہنماؤں کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ حکومت برطانیہ نے بھی خطرے کی سطح بڑھادی ہے۔ واضح رہے امریکہ اور برطانیہ جو داعش کے بنیادی حامیوں میں شمار کئے جاتے ہیں اب داعش کے خطرے سے دوچار ہونے کے بعد اس آگ سے اپنا دامن بچانے کی کوشش کررہے ہیں جوخود انہوں نے لگائي ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو برطانیہ کے لئے براہ راست خطرہ قراردیا اور کہا کہ ان کی حکومت داعش کے خطروں کا مقابلہ کرنے کےلئے حفاظتی انتظامات کررہی ہے۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے بڑے حامی ڈیوڈ کیمرون نے اعتراف کیا کہ تمام مذاہب نے اس گروہ کی آئيڈیالوجی کی مذمت کی ہے اور یہ آئيڈیالوجی کسی بھی طرح سے اسلام کے ساتھ ہماہنگ نہیں ہے۔ ادھر برطانوی پولیس نے کہا ہےکہ عراق وشام میں داعش میں شامل ہونے والے برطانوی شہریوں کی تعداد پانچ گنا ہوگئي ہے اور یہ نہایت تشویش ناک امر ہے۔
.......
/169